مقبوضہ جموں و کشمیر

آسام میں بی جے پی حکومت کاپولیس کارروائیوں میں 51افراد کے ہلاک اور139کے زخمی ہونے کا اعتراف

گوہاٹی 22جون(کے ایم ایس)بھارتی ریاست آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ مئی 2021میں بی جے پی رہنما ہمنت بسوا سرما کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پولیس کارروائی کے کم از کم 161واقعات میں 51افراد ہلاک اور 139زخمی ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاستی حکومت نے یہ بات گوہاٹی ہائی کورٹ میں جمع کئے گئے ایک حلف نامے میں کہی۔ حکومت نے کہا کہ یہ واقعات ریاست بھر میں 13ماہ میں پیش آئے۔حلف نامے میں کہاگیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق مئی 2021سے31مئی2022تک پولیس کارروائیوں کے دوران یا پولیس حراست کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 51اور زخمیوں کی تعداد 139ہے۔ یہ واقعات ریاست کے 31اضلاع میں پیش آئے ہیں۔حلف نامے میں کہاگیا ہے کہ مئی 2021سے31مئی 2022تک آسام کے 31اضلاع میں کل 161مقدمات درج کیے گئے ہیں۔عدالت نے واقعات سے متعلق عوامی مفاد کی درخواست کی سماعت جولائی تک ملتوی کردی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button