مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک کی رہائی کیلئے سوشل میڈیا پر پوسٹرزجاری

اسلام آباد16مئی (کے ایم ایس)
سوشل میڈیا پر غیر قانونی طور پر نظر بندجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی رہائی کیلئے پوسٹرز جاری کئے گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک کی تصاویر والے پوسٹرز میں درج تحریروں میں کہاگیا ہے کہ بھارتی قابض حکام نے یاسین ملک کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے تمام وحشیانہ ہتھکنڈے اور غیر انسانی حربے استعمال کیے لیکن وہ ان کے جذبہ حریت کوکمزور کرنے میںبری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ پوسٹرز میں کہاگیا ہے کہ یاسین ملک کشمیریوں کے حق خودارادیت کے علمبردار ہیں اور وہ ہر قیمت پر اپنے مشن کواسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔پوسٹرز میں مزید کہاگیا ہے کہ "یاسین ملک کی والدہ کی اپنے بیٹے سے طویل جدائی کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ صحت تیزی سے بگڑتی جا رہی ہیں کیونکہ قابض حکام نے انہیں دو سال سے زائد عرصے س انہیں اپنے بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ہے ۔ پوسٹروں میں لکھا ہے، ”یاسین ملک بی جے پی کی انتقامی کارروائی کا نشانہ بن رہے ہیںاور انکے خلاف مقدمہ سیاسی انتقامی پر مبنی ہے ۔پوسٹرز میں بھارت کو پیغام دیا گیاہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے جائز مطالبے پر کبھی کوئی سمجھوتی نہیں کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button