بھارت
اسلامی تعاون تنظیم کی بابری مسجد کے مقام پر رام مندر تعمیر کرنے کی مذمت
جدہ:اسلامی تعاون تنظیم نے بھارتی شہر ایودھیا میں شہید کی گئی بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر اور افتتاح پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے آج جدہ میں جاری ایک بیان میں کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کی طرف سے اپنے گزشتہ اجلاسوں میں اختیار کئے گئے موقف کے مطابق جنرل سیکرٹریٹ ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جن کا مقصد بابری مسجد جیسے مسلمانوں کے تاریخی مقامات کو ختم کرنا ہے جوپانچ صدیوں سے اس جگہ پر کھڑی تھی جہاں اب مندر تعمیر کیاگیا ہے۔