آزاد کشمیر

ریاست کی شناخت اور اسلامی تشخص کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے: پاسبان حریت

مظفر آباد15جنوری(کے ایم ایس) پاسبانِ حریت جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کی وحدت ، شناخت اور اسلامی تشخص کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مظفرآبادمیں جاری ایک بیان میں کہاکہ بیس کیمپ کی حکومت اور اداروں کی یہ آئینی اور قومی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی سامراج کے ظلم و بربریت کو دنیا بھر میں اجاگرکرنے کے لئے فعال کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ نریندرمودی کی سفاک حکومت دس لاکھ غاصب فوجیوں کے ذریعے نہتے کشمیری عوام کو آزادی ، حقوق اور انصاف مانگنے پر شہید کررہی ہے، ہزاروں شہریوں کو جیلوں میں بند کررہی ہے ،گھروں اور بستیوں کو تاراج کررہی ہے اورکشمیری عوام کے تمام انسانی، مذہبی اور سماجی حقوق فوجی طاقت کے بل پر سلب کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جیسے مکار دشمن کے جارحانہ اقدامات اور اعلانات ریاست کے ایک ایک شہری کیلئے واضح پیغام ہے کیونکہ بھارت کے سامراجی عزائم دن بدن خطرناک ہوتے جارہے ہیں جن کے سامنے پوری قوم کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کے کھڑا ہونا پڑے گا۔ عزیر غزالی نے بیس کیمپ کی حکومت سے اپیل کی کہ وہ محض مذمتی بیانات سے آگے بڑھ کر بھارت کے جنگی جرائم کواجاگر کرنے اوربھارتی تسلط سے مقبوضہ جموں وکشمیرکی آزادی کے لئے اپنا بھرپورکرداراداکرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button