آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر حکومت کا77ویں یوم تاسیس 24اکتوبر کو منایا جائے گا

میرپور:
آزاد جموں و کشمیر کے قیام کو77سال مکمل ہونے کے سلسلے میں 24اکتوبر کو ریاست بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس تاریخی موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔مقامی فورسز کی طرف سے علاقے کو ڈوگرہ راج سے آزاد کرائے جانے کے بعد 24اکتوبر 1947کو آزاد کشمیر کی حکومت قائم ہوئی تھی ۔میرپور میں، میونسپل کارپوریشن کے سرسبز و شاداب لان میں صبح 9:00 بجے پرچم کشائی کی ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی جائے گی ۔ اسی طرح کی تقریبات دوسرے اضلاع اور ریاست کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی منعقد کی جائیں گی ۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اوردنیا بھر میں میقم کشمیری بھی آزاد کشمیر کے 77ویں یوم تاسیس کو شایان شان انداز میں منائیں گے ۔یوم تاسیس ایک سالانہ تقریب ہے جو آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے قیام کی یاد مناتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button