بھارت

بھارت :آگرہ کے جامع مسجد میٹرو اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے قریبی مندر کے نام پر رکھا گیا

1111آگرہ: مسلمانوں سے نفرت کے لئے مشہور بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اتر پردیش میٹرو نے عام انتخابات سے محض دو ماہ قبل تاریخی شہر آگرہ میں واقع جامع مسجدمیٹرو اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے منکامیشور مندر کے نام پررکھ دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ سال آگرہ کے دورے کے دوران میٹرو ریل کارپوریشن کواسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوپی اور بھارت میں مسلمانوں کی تاریخ کو مٹانا آدتیہ ناتھ کی فرقہ وارانہ سیاست کا حصہ رہا ہے۔ریاستی حکومت کی جانب سے موصولہ احکامات کے بعد جامع مسجد میٹرو اسٹیشن کے بورڈ کو منکامیشور میٹرو اسٹیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ یو پی میٹرو ریل کارپوریشن کے ڈپٹی جنرل منیجر پنچنن مشرا نے ایک میڈیا انٹرویو میں بتایا کہ ریاستی حکومت نے نام کی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے اور اس کے مطابق بورڈمیں ترمیم کی گئی ہے۔مسلمان رہنمائوں نے اس اقدام کو انتخابی مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی ایک اہم یادگار سے وابستہ اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے سے شہر کی متنوع ثقافت کو نقصان اور مذہبی تعصب کو فروغ ملے گا۔بھارتیہ مسلم وکاس پریشد کے چیئرمین سمیع اگئی نے کہا کہ اسٹیشن کا نام بدل کر حکومت محض ہندو ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اوراس کے ساتھ ہی مسلمانوں کی توہین بھی کر رہی ہے۔ مسلمان لیڈر محمد شریف کالا نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کا اعلان مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو نیوالا ہے اور اس سے پہلے سٹیشن کا نام تبدیل کر دیا گیا تاکہ بی جے پی کو زیادہ سے زیادہ ہندو ووٹ ملیں، چاہے اس کی قیمت مسلمانوں کو الگ تھلگ کرنا ہی کیوں نہ ہو۔ایک مقامی شخص نے بتایاکہ حکومت جان بوجھ کر مسلم شناخت والے ناموں کوتبدیل کررہی ہے۔ یہ دراصل اپنے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جو آر ایس ایس اور ہندوتوا کا نظریہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button