بھارت

جیل میں نظربند عمر خالد اور دیگر مسلمان کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

umer Khalid1

نئی دہلی: سوشل میڈیا صارفین نے 1400دنوں سے جھوٹے الزامات پر جیل میں نظر بند طالب علم رہنما عمر خالد اور دیگر مسلمان کارکنوں کی رہائی کے مطالبے کے لئے ایک مہم شروع کررکھی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق #UmarKhalid1400DaysInJailاور #ReleasePoliticalPrisonersکے ہیش ٹیگز کے ساتھ چلائی جارہی مہم میں عمرخالد اور دیگرسیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیاجارہا ہے جنہیں شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے)کے خلاف مظاہروں کی قیادت کرنے پر گرفتارکیاگیا ہے۔بالی ووڈ اداکار، صحافی اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سمیت اہم شخصیات اس مہم میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ان کی نظربندی کو ”انصاف کو مسخ کرنے”اورمودی حکومت کے متنازعہ قوانین کے خلاف بولنے کی سزاقرار دیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button