مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : رمضان المبارک ، عید کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی

eid ka chandسرینگر:
بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو رمضان المبارک اور عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے حوالے سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمرفاروق کے علاوہ کمیٹی میں دارالعلوم رحیمیہ کے مولوی رحمت اللہ میر قاسمی ، کاروانِ اسلام انٹرنیشنل کے مولوی غلام رسول حامی ، سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی ، مسرور عباس انصاری، فیاض احمد رضوی ، سید شبیر گیلانی ، سید اسلم اندرابی، نذیر احمد قادری اور مولانا عبدالحمید نعیمی شامل ہیں۔
کمیٹی کے ارکان رمضان المبارک اور عید کے حوالے سے حتمی اعلان سے قبل گواہوں کی اعتباریت کی مکمل چھان بین کریںگے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button