بھارت

بھارت :منی پور میں تشدد کا سلسلہ جاری، مزید دو افراد ہلاک، کوکی علاقوں میں احتجاج

manipur-india-1امپھال:بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعے میں مزید دو افراد ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت23سالہ کمینیل لوفینگ اور22سالہ کملینگسات لنکم کے طورپر ہوئی ہے۔دونوں امپھال کے مشرقی ضلع کانگ پوکپی کے رہائشی تھے۔ایک سینئر پولیس افسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ علاقے میں فائرنگ ہوئی ہے اور دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد ضلع کانگ پوکپی میں واقع کوکی-زومی قبائل کی اتحادی کمیٹی کی کال پر آج ضلع بھر میں 24گھنٹے کی ہڑتال کی گئی۔یہ ہلاکتیں منی پور میں لوک سبھا سیٹوں کے لیے پولنگ سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے ہوئیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button