بھارت

شرجیل امام جامعہ نگر تشدد کیس میں بری،تاہم ایک اور مقدمے میں جیل میں ہی رہیں گے

نئی دہلی04فروری(کے ایم ایس) نئی دہلی کی ایک عدالت نے اسکالر اور طالب علم رہنما شرجیل امام اور آصف اقبال تنہا کو جامعہ نگر تشدد کے جھوٹے کیس میں بری کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ارول ورما نے 2019میںمودی حکومت کی جانب سے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف درج کیے گئے ایک مقدمے میں انہیں بری کر دیا۔ مقدمے کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔تاہم شرجیل امام 2020میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میںجن کی وجہ سے شمال مشرقی دہلی میں مسلم کش فسادات ہوئے تھے، ان کے خلاف درج ایک اور مقدمے میں جیل میں ہی رہیں گے ۔پولیس نے فرقہ وارانہ تشدد کے سلسلے میں فسادات سمیت مختلف دفعات کے تحت ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی جومودی حکومت کی طرف سے متعارف کرائے گئے سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد پھوٹ پڑے تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button