مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے کشمیریوں کو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے یرغمال بنا رکھا ہے، حریت کانفرنس

0سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کرکے کشمیریوں کو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے یرغمال بنا رکھا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں بشیر اندرابی، محمد یوسف نقاش، فاروق احمد، غلام نبی وار، عطاءاللہ، جاوید احمداور امتیاز احمد شیخ نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے ان پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت نے اگست2019میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پورے مقبوضہ علاقے کو مکمل طور پر جیل میں تبدیل کرکے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ۔ انہوںنے کہا کہ قابض بھارتی فوج مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں اجنبی بنا دیا گیا ہے اور ان سے انکے گھر، زمینیں اور دیگر املاک چھینی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر ہونے کے بھارتی دعوے بالکل بے بنیاد اور کھوکھلے ہیں ۔ انہوںنے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کاررائیوں اور بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل ،گرفتاری پر شدید تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا پیدائشی حق، حق خودارادیت دیے بغیر خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔
حریت رہنماﺅں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل اور جنگی جنوںکا نوٹس لیے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button