بھارت

اتر پردیش میں گرمی کا قہر، 24گھنٹوں میں 81افراد ہلاک

download (1)لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں گرمی کی لہرجان لیوا ثابت ہورہی ہے۔۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوپی کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو سے مجموعی طور پر 81 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ بڑی تعداد مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جون کے مہینے میں ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کی لمبی لائنیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ بیڈز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے صرف ان مریضوں کو داخل دیا جا رہا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
اتر پردیش کے محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف کانپور میں ہیٹ ویو کی وجہ سے 13 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ فتح پور میں12، چترکوٹ میں9، اناو¿ میں 6، بندہ میں 4، اورائی میں6، اٹاوہ اور بریلی میں 1-1، پریاگ راج اور کوشامبی ضلع میں1-1 اور پرتاپ گڑھ میں 4 افراد گرمی کی لہر سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ وارانسی، ماو¿، غازی پور، مرزا پور، چندولی، جونپور، بلیا، سون بھدر میں کل 23 لوگوں کی جان چلی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چار روز تک گرمی کی لہر سے ریلیف کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ بیشتر اضلاع میں گرمی کی لہر کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button