مقبوضہ جموں و کشمیر

عمر عبداللہ کی طرف سے سرینگر میں کشمیری شہری کے قتل کی مذمت

Umar-Abdullahسرینگر 09 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدا للہ نے سرینگر شہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شہری کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ سرینگر کے علاقے بہوری کدل میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک عام شہری کے وحشیانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسانیت سوز واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوںنے متاثرہ خاندان سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قتل کئے گئے شخص کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ۔ KMS-05/Y

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button