مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اربوں روپے مالیت کی11 جائیدادیں ضبط کر لیں

India seizes properties

سرینگر:مودی کی بھارتی حکومت غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی جائیدادوں ضبط کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سرینگر میں اربوں روپے مالیت کی 11جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ بینک فراڈ کی آڑ میں کشمیریوں کی 11جائیدادیں ضبط کی ہیں ۔ای ڈی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ادارے نے مبینہ طورپربینک فراڈ میں ملوث کشمیریوں اشفاق احمد زرگر، خلیل احمد مغل، اسراف دیو، اور سید کوثر نیازی کی کروڑوں روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادوں بشمول کنال اراضی اوردیگر عمارتوںکو ضبط کیا ہے ۔ ای ڈی نے یہ کارروائی سرینگر میںکینرا بینک کی بڈشاہ چوک برانچ سے مبینہ فراڈ کے بارے میں مائسمہ پولیس اسٹیشن درج کئے گئے مقدمے میں کی ہے ۔اس پیش رفت پرسیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سماجی جرائم کی آڑ میں کشمیریوں کی جائیدادیں قرق کرنے کی بھارت کی پالیسی پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی ایشیائی امور کے ماہر سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر علی نے کہاکہ سماجی جرائم کی آڑ میں کشمیریوں کی جائیدادیں ضبطگی کو کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے ایک ہتھکنڈے کے طورپر استعمال کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس اقدام سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button