مقبوضہ جموں و کشمیر
بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کرنے والی کشمیری طالبہ کا انتقال
سرینگر07ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ بنگلہ دیش میں انتقال کر گئی ہے جہاں وہ ایم بی بی ایس کر رہی تھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طالبہ کے اہلخانہ نے سرینگر میںصحافیوں کو بتایا کہ بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد کی بیٹی خوشبو منظور منگل کو اپنے کالج کے ہاسٹل کی عمارت سے گر گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ وہ بدھ کو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔اہل خانہ نے حکام سے اپیل کی کہ طالبہ کی آخری رسومات کے لیے میت کو کشمیر واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔