بھارت

مودی کا نوٹ بندی کا ماسٹراسٹروک عوام کیلئے برین اسٹروک ثابت ہوا ،اکھلیش یادو


لکھنو10 نومبر (کے ایم ایس)
سماج وادی پارٹی کی سربراہ اکھلیش یادو نے بھارت کی معیشت تباہ کرنے پر مودی کی سربراہی میں بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت کا نوٹ بندی کا ماسٹر اسٹروک عوام کیلئے برین اسٹروک ثابت ہوا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادونے لکھنو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ مودی نے دانستہ طورپر نوٹ بندی کا فیصلہ عوام کو پریشان کرنے کیلئے کیا تھا،جس سے اس کی آمریت عوام کے سامنے بے نقاب ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں گئیں اور بینک کی لائن میں لگی اس ماں پر کیا گذری ہوگی جس نے قطار میں ہی بچے کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ ماسٹر اسٹروک کے بجائے عوام کیلئے برین اسٹروک ثابت ہوا جبکہ اس کا فائدہ کاروباری افراد کو ضرور ملا۔ اکھلیش یادو نے کہاکہ مودی حکومت کا فیصلہ تھا کہ نوٹ بندی سے کالا دھن واپس آئے گا۔ حکومت بتائے کہ کتنا کالا دھن واپس آیا اور کون اسے لے کر بیرون ملک چلا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے دور اقتدار میں ملک میں بدعنوانی عروج پر ہے ۔ خاص کر اترپردیش میں کرپشن کی تمام حدیں عبور ہو چکی ہیں۔ لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے قتل کے معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ کے تبصرے کا حوالہ دیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ جب تک بی جے پی اقتدار میں ہے لوگوں کو انصاف کی امید نہیں رکھنی چاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button