مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان نے بھارت سے پاکستانی حدود میں میزائل گرنے کی وضاحت طلب کرلی

اسلام آباد 12 مارچ (کے ایم ایس) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ بھارت کے حادثاتی میزائل فائر کے سنگین واقعے نے جوہری ماحول میں میزائلوں کے حادثاتی یا غیر مجاز لانچ کے خلاف حفاظتی پروٹوکول اور فنی تحفظ سے متعلق کئی بنیادی سوالات کھڑے کئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کہ اندرونی کورٹ آف انکوائری کا بھارتی فیصلہ کافی نہیں ہے کیونکہ میزائل پاکستانی حدود میں جاکر گرا ہے۔ پاکستان اس واقعے سے متعلق حقائق کو درست طریقے سے جاننے کے لیے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے میزائل فائرکا پورا واقعہ اس کے اسٹریٹجک ہتھیاروں کو سنبھالنے میں سنگین نوعیت کی بہت سی خامیوں اور فنی نقائص کی نشاندہی کرتا ہے۔اس لیے پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جوہری ماحول میں سنگین نوعیت کے اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور خطے میں تزویراتی استحکام کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ترجمان نے کہا کہ انہوں نے بھارتی پریس انفارمیشن بیورو کے ڈیفنس ونگ کے اس بیان کا نوٹس لیا ہے جس میں 9 مارچ کوفنی خرابی کی وجہ سے بھارتی میزائل کے حادثاتی طورپر پاکستانی علاقے میں گرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور اس کی اندرونی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختصر فاصلوں اور ردعمل کے اوقات کے پیش نظر دوسری طرف سے کوئی بھی غلط تشریح اپنے دفاع میں جوابی اقدامات سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ترجمان نے سنگین واقعے سے اٹھنے والے بعض سوالات پر بھارت سے وضاحت طلب کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے سنگین معاملے کو بھارتی حکام کی طرف سے پیش کردہ سادہ وضاحت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ کچھ ایسے سوالات ہیں جن کے جوابات درکار ہیں۔
٭بھارت کو حادثاتی میزائل فائراور اس واقعے کے خاص حالات سے بچنے کے لیے اقدامات اور طریقہ کار کی وضاحت کرنی چاہیے۔
٭بھارت کو پاکستانی حدود میں گرنے والے میزائل کی قسم اور خصوصیات واضح کرنے کی ضرورت ہے۔
٭بھارت کو حادثاتی طور پر چھوڑے گئے میزائل کی پرواز کے راستے،رفتار اور پاکستان میں کیسے داخل ہوا ،کے بارے میں بتانے کی ضرورت ہے ؟
٭کیا میزائل خودکو تباہ کرنے کے میکنزم سے لیس تھا؟ یہ اس میں کیوں ناکام رہا؟
٭کیا بھارتی میزائل معمول کی دیکھ بھال کے دوران بھی لانچ کے لیے تیار رہتے ہیں؟
٭بھارت میزائل کے حادثاتی لانچنگ کے بارے میں پاکستان کو فوری طور پر مطلع کرنے میں کیوں ناکام رہا اور پاکستان کی جانب سے واقعے کا اعلان کرنے اور وضاحت طلب کیے جانے تک تسلیم کرنے کا انتظار کیوں کیا؟
٭نااہلی کی گہرائی کو دیکھتے ہوئے بھارت کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ کیا واقعی اس میزائل کو اس کی مسلح افواج نے ہینڈل کررہے تھے یا کوئی شرپسند عناصر؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button