بھارت

بی جے پی کی ناانصافیوں پر مودی کابینہ کے ایک وزیر احتجاجاً مستعفی

Pashupati Paras resigns from BJP govt's cabinet, citing BJP's injustices

نئی دلی:بھارت میں نریندر مودی کے زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت کی کابینہ کے ایک وزیر پشوپتی کمار پارس اتحادیوں کے ساتھ لوک سبھا انتخابات کی سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے میں ناانصافی کے خلاف احتجاجا مستعفی ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پشوپتی کمار پارس نے ایک پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی راشٹریہ لوک جن شکتی کے ساتھ بی جے پی کی طرف سے سیٹوں کی تقسیم میں ناانصافی پر استعفیٰ دیدیا ہے۔انہوں نے مودی حکومت کی طرف سے چراغ پاسوان کی زیر قیادت ایل جے پی(رام ولاس)کو پانچ سیٹیں دینے کے اعلان کے بعد مودی کی کابینہ سے استعفیٰ دیا ہے ۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنی پارٹی کی وفاداری کے باوجود، بی جے پی کی طرف سے ناانصافی کی پر زور مذمت کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button