بھارت

اترپریش: ”سی اے اے“ کیخلاف احتجاج کرنے والی مسلم خواتین گھروں میں نظر بند

downloadلکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیشن میں مودی حکومت کے نافذ کر دہ شہریت ترمیمی ایکٹ(سی اے اے) کے خلاف احتجاج کرنے والی مسلم خواتین کو گھروںمیں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق2019،2020کے دوران جن خواتین نے سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہروںمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ان کے گھروں کے باہر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں ۔ 11مارچ کو شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ان خواتین کو گھروں تک محدود کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2020میں اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنو میں سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے ۔ مسلم خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس انہیں دھمکیاں دے رہی ہے کہ اگر انہوں نے پھر احتجاج کیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button