بھارت

لکھنو:بی جے پی کی میڈیا ٹیم کے رکن کی ایم ایل اے کی رہائش گاہ پر خودکشی 

 

medium_2023-09-25-6e23dcbaac

لکھنو 26ستمبر (کے ایم ایس)

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے میڈیا ونگ کے ایک ممبر نے بی جے پی کے رکن اسمبلی کی سرکاری رہائش گاہ پر خود کشی کر لی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 24 سالہ شری ستھا تیواری نے لکھنو کے علاقے حضرت گنج میں بی جے پی کے ایم ایل اے یوگیش شکلا کی سرکاری رہائش گاہ پر پھندہ لگا کر خودکشی کی۔شری ستھا تیواری لکھنو کے حلقہ انتخاب بخشی کا تالاب سے منتخب بی جے پی کے ایم ایل اے یوگیش شکلا میڈیا ٹیم کا رکن تھا۔

ادھر ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون کے علاوے کسراواد کے قریب ایک بس کی ٹرک سے ٹکر سے بی جے پی کے 39کارکن زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button