بھارت

بھارت : ممبئی میں مسلمان رہنما بابا صدیق کو قتل کردیاگیا

ممبئی:بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مسلمان رہنما65سالہ بابا صدیق کو گولیاں مارکر قتل کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بابا صدیق کو ممبئی شہر کے علاقے کھیر نگر میں ان کے بیٹے کے دفتر کے باہر تین حملہ آوروں نے گولیاںمار کر قتل کر دیا۔پارلیمانی انتخابات سے پہلے بابا صدیق نے اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی میں شامل ہونے کے لیے کانگریس اور مہا وکاس اگھاڑی اتحاد کو چھوڑ دیا تھا اور حکمراں اتحاد مہا یوتی میں چلے گئے تھے۔ان کے بیٹے ذیشان صدیق واندرے ایسٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظارہے۔
دریں اثناء ریاست پنجاب میں لدھیانہ شہر کے علاقے جن پتھ انکلیو میں کانگریس کے ایک سابق رکن اسمبلی سنجے تلوار کی گاڑی پر ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button