مودی حکومت کشمیریوں کو جمہوری حقوق سے محروم رکھ کر بے اختیار کر رہی ہے: کانگریس
جموں: انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کو سیاسی اور معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے ان کے جمہوری حقوق مسلسل سلب کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے جموں کے علاقے آر ایس پورہ میں ایک اجماع سے خطاب کے دوران مقبوضہ علاقے کی موجودہ ابتر صورتحال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری حقوق کی مسلسل معطلی کیوجہ سے عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیریوںکو کچھ حاصل نہیں ہوا، جموں و کشمیر کو بھارت کے براہ راست زیر انتظام علاقے میںتبدیل کرنا ایک انتہائی غلط اقدام تھا اور بی جے پی نے یہ سب علاقے پر اپنی حکمرانی مسلط کرنے کیلئے کیا ۔
رمن بھلا نے مزیدنے کہا کہ بی جے پی کی گمراہ کن سیاست مقبوضہ علاقے کے ساتھ ساتھ بھارت بھر میں افراتفری اور انتشار کاسبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا مقابلہ کرتی رہے گی۔