بھارت

نئی دلی : وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال منی لانڈرنگ کے الزمات میں گرفتار

نئی دلی: بھارت میں نئی دلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اروندکیجریوال کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کیاگیا ہے۔بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نئی دلی کے وزیر اعلیٰ پر شراب پالیسی میں دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کئے تھے اور انہیں کئی ماہ سے تفتیش کیلئے ای ڈی کی طرف سے طلب کیاجارہا تھا تاہم وہ تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔آج دلی ہائیکورٹ کی جانب سے اروند کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری سمن پر گرفتاری سے عبوری تحفظ دینے کی انکی درخواست مستر کئے جانے کے بعد انہیں گرفتار کیاگیا ہے ۔وزیراعلی کے ترجمان کے مطابق کیجری وال استعفی نہیں دیں گے اورجیل سے حکومت چلائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیجری وال کی رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںاور انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد کوزیرا علیٰ کی رہائشگاہ کے باہر پہنچ گئی اورمودی حکومت مخالف شدید نعرے بازی کی۔پولیس نے احتجاج کرنے والے عام آدمی پارٹی کے متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیاہے۔کانگریس پارٹی نے نئی دہلی کے وزیراعلی کیجری وال کی گرفتاری کوغیر آئینی قرار دے دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button