مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ : پولیس نے 2 نوجوان گرفتار کر لیے
سرینگر24 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے امتیاز احمد اور منیر احمد نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے زیہان پورہ میں ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا۔پولیس نے گرفتار نوجوانوں پر ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔