بی جے پی نے جموں خطے کے لئے کچھ نہیں کیاہے: فاروق عبداللہ
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کو جموں خطے کی کوئی فکر نہیں اور اس نے خطے کی ترقی کو نظر انداز کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں خطے میںسڑکوں کی ابتر صورتحال، بجلی کی عدم فراہمی، بے روزگاری،نئے ٹول پلازوں کے قیام، غیر کشمیریوں کو ملازمتیں دینے، کان کنی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور بڑی ریٹیل چینز کے عروج جیسے مسائل کو اجاگرکیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں کے حوالے سے بی جے پی کی بے حسی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ انہوں نے پوچھا بی جے پی نے جن نوکریوں، سڑکوں، اسکولوں اور اسپتالوں کا وعدہ کیا تھا وہ کہاں ہیں؟انہوں نے ایک قدیم روایت” دربار موو ”کی اہمیت پر بھی زور دیا جسے 2021میں دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی زیرقیادت انتظامیہ نے ختم کر دیا تھا۔