لداخ

نئی دلی: سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال ساتویں دن میں داخل

نئی دہلی :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے موسمیاتی کارکن سونم وانگچک اور ان کے ساتھیوں کی نئی دلی میں جاری غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لداخ کیلئے چھٹے شیڈول کا درجہ اور دیگر مطالبات کے حق میں وانگچک کی بھوک دلی میں لداخ بھون کے داخلی دروازے پر ہو رہی ہے۔ انہوںنے بھوک ہڑتال اتوار کے روز شروع کی تھی۔
یاد رہے کہ قبل ازیں وانگچک نے مطالبات پر زور دینے کیلئے لداخ سے دہلی تک مارچ کیا ، وہ 30ستمبر کو دہلی کے سنگھو بارڈر پر پہنچے تھے جہاں انہیں ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا تھا۔انہیں 2اکتوبر کو رہا کیا گیا۔ رہائی کے بعد انہوں نے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال کا آغا ز کیا۔ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button