متفرقات

دارالخیر میرواعظ منزل کی کشتواڑ میں آگ کے متاثرین کے لئے دس لاکھ روپے کی مالی امداد

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں دارالخیر میرواعظ منزل سرینگر نے ضلع کشتواڑ کے علاقے وڑون میں دو ماہ قبل تباہ کن آگ سے متاثرہونے والے خاندانوں کی امدادکے لیے دس لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دار الخیر میرواعظ منزل کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق کی ہدایت پر ایک وفد نے آگ سے متاثرہ خاندانوں کی امدادکیلئے 10لاکھ روپے کا ایک چیک وہاں کی ایک مقامی این جی او” ابابیل”کے ایڈوکیٹ بابر کے حوالے کیا۔ واضح رہے کہ یہ ادارہ وہاں آگ سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے کوششیںکر رہا ہے۔ تقریبا دو ماہ قبل لگنے والی اس آگ کے نتیجے میں درجنوںگھروں اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا ۔ میر واعظ عمر فاروق نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی آفت اور آزمائش کے وقت یہ ہمارا ملی فریضہ ہے کہ ہم اپنے متاثرہ بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کی ہر ممکن مدد کریں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دارالخیر کی جانب سے یہ مختصر سا تعاون متاثرہ خاندانوں کو کسی حد تک راحت فراہم کرے گا تاکہ اس المناک سانحے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی کسی حد تک تلافی ہو سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button