جموں
راجوری: بھارتی فوجی افسر کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ، تین افسروں سمیت چھ اہلکار زخمی
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فوج کے ایک افسر نے اپنے ہی ساتھی افسروں اوراہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افسروں سمیت چھ اہلکار زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے تھنہ منڈی میںجمعرات کے روز ایک میجر نے کیمپ میں ”فائرنگ تربیتی سیشن“ کے دوران افسروں اور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور دستی بم پھینکے۔ میجر نے بعد ازاں یونٹ کے اسلحہ خانے میں پناہ لی ۔ کیمپ کے اندر کشیدہ صورتحال قریباً آٹھ گھنٹے تک جاری رہی ۔ تاہم بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ راجوری میں ایک چوکی پر ممکنہ گرینیڈ دھماکے میں ایک افسر زخمی ہوا ہے۔