مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : 5کشمیری نوجوانوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو

arrestسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے پانچ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے خلاف کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں سرینگرسنٹرل جیل، کوٹ بھلوال جموں اور ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور منتقل کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے کشمیری نوجوانوں آصف علی بٹ ، محمد یعقوب بٹ ، وسیم معراج ، بشیر احمد سلیا اور بلال احمد کے خلاف کالا قانون لاگو کر کے انہیں مختلف جیلوں میں منتقل کیا ہے ۔ان نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعدسرینگر سنٹرل جیل ،کوٹ بھلوال جموں اور ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور منتقل کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button