مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک کو قصوروار ٹھہرانے جانے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

سرینگر24مئی (کے ایم ایس)
بھارت کی ایک عدالت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمے میں قصوروارٹھہرائے جانے کے خلاف آج پورے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور تاجر اور طلبا یونینوں سمیت سول سوسائٹی کی دیگر تنظیموں نے ہڑتال کی مکمل حمایت کی ہے۔بھارتی پولیس نے سرینگر میں دکانداروںکو اپنی دکانیں کھولنے پر مجبور کیا اور انہیں دکانیں نہ کھولنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے سری نگر اور وادی کے دیگر حصوں میں جے کے ایل ایف کے ایک رہنما سمیت درجنوں حریت کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے لائوڈ سپیکر کے ذریعے اعلان کیا کہ جو تاجر اور ٹرانسپورٹرز اپنے کاروبار بند رکھیں گے انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار ریزیڈنسی روڈ، ریگل چوک، گھنٹہ گھر، مائسمہ اور سرینگر کے دیگر علاقوں میں گشت کر رہے ہیں اور تاجروں اور دکانداروں کو اپنا کاروبار کھولنے پر مجبور کرہے ہیں ۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس نے کل (بدھ کو)مقبوضہ جموں وکشمیراور دنیا کے تمام بڑے دارالحکومتوں میں احتجاجی مظاہروں کی کال بھی دی ہے۔ محمد یاسین ملک کو جمعرات کو بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت نے 2017میںدرج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button