بھارت

مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے 10برس سے مسلسل سرمایہ کاری میں کمی ہو رہی ہے : کانگریس

download (6)نئی دلی: بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں ، دوست سرمایہ داروں کو نوازنے انورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ، سی بی آئی اور انکم ٹیکس کے محکموں کے چھاپوں کی وجہ سے گزشتہ دس سال میں ملک میں سرمایہ کاری میں مسلسل کمی ہورہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ایک بیان میں کہاہے کہ 2014میں مودی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے بھارت میں سرمایہ کاری میں مسلسل کمی آرہی ہے جسکی اہم وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں، تحقیقاتی اداروں کے غیر ضروری چھاپے اور اپنے سرمایہ دار دوستوں کو نوازنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ سے بھارت کی مجموعی ملکی پیداوار کی شرح بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے اور ملک کے غریب اور کم آمدنی والے طبقے کو شدید غربت اور مہنگائی کا سامنا ہے ۔ جئے رام رمیش نے مزیدکہاکہ کانگریس کے دور حکومت میں سرمایہ کاری کی شرح جی ڈی پی کی 25سے 30فیصد تک تھی تاہم خود ساختہ پرماتما کے اوتار(نریندر مودی) کے دور حکومت میں سرمایہ کاری کی یہ شرح کم ہو کر 20سے 25فیصد ہو گئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button