مقبوضہ جموں و کشمیر
بی جے پی حکومت میں کشمیر ی انتہائی گھٹن محسوس کر رہے ہیں، کانگریس
جموں:ؓؓ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت میں مقبوضہ علاقے کے لوگ انتہائی گھٹن محسوس کر رہے ہیں اور تبدیلی کے لیے ترس رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے رہنما رمن بھلا نے جموں میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیریوں کے مصائب و مشکلات کے تئیں انتہائی بے حسی پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے الگ کر اس سے اسکی عوام دشمن پالیسیوں کا بدلہ لیں گے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کریں۔