مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : بھارتی پولیس نے نوجوان کو دوران حراست تشدد کر کے شہید کر دیا


سرینگر10جولائی(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سری نگر شہر میں ایک نوجوان کو گرفتار کر نے کے بعد دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔
نوجوان کو شہر کے علاقے نٹی پورہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔
لوگوں نے شہید کی میت کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اس دوران "ہم آزادی چاہتے ہیں ،ہم انصاف چاہتے ہیں” جیسے نعرے لگا ئے ۔
دریںاثنا بھارتی پولیس نے ضلع راجوری کے علاقے کالاکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button