مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری صحافیوں ، طلباءکے مستقبل کوتباہ کرنے پربھارتی حکومت کی شدید مذمت

students

سرینگر02اکتوبر (کے ایم ایس)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس نے بیرون ملک سفر سے روکنے یا مختلف بہانوں سے تھانوں میں طلب کر نے کے ذرےعے کشمیری صحافیوں کے مستقبل کوتباہ کرنے پربھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت گزشتہ کئی سال سے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندکشمیری طلباءکے لیے بھی رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے طلباءکو جو بیرون ملک خاص کر پاکستان کے میڈیکل کالجوں میں پڑھتے ہیں ، ضروری کلیئرنس نہیں دی جارہی ہے جبکہ بہت سے طلباءکو مبہم وجوہات کی بناءپر ہراساں اور طلب کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباءکو مارا پیٹا گیا اور گالیاں دی گئیں جبکہ ان میں سے دو کو قتل کر دیا گیا۔محمد احسن اونتو نے کہا کہ بنیادی حق کے طورپر انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی دفعہ 26 کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے اعلامیے میں بھی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو تعلیم کا بنیادی انسانی حق حاصل ہونے کے وسیع البنیاد معاہدے کے باوجود کشمیری اس حق سے محروم ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے تعلیم کے حق سمیت کشمیری عوام کے تمام انسانی حقوق کو پامال کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ سالوں سے خاص طور پر جب سے دائیں بازو کی ہندوتوا جماعت بی جے پی اقتدار میں آئی ہے ، کشمیریوں کو ہر محاذ پر غیر انسانی سلوک کا سامنا کرنا پڑتاہے۔احسن انتو نے کہا کہ کشمیری عوام کو درپیش سیاسی ، سماجی ، معاشی اور صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک جامع ردعمل کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور بھارتی حکام پر دباﺅ ڈالیںکہ وہ کشمیری طلباءکو ہراساں کرنا بند کرے اور کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق بحال کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button