پاکستان

پاکستان اور بھارت کے درمیان فی الفور بات چیت میں مدد کیلئے امریکہ تیار ہے: نیڈ پرائس

واشنگٹن20 دسمبر (کے ایم ایس)امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعمیری بات چیت دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے ہے ۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت او رپاکستان میں سے کسی کے ساتھ بھی امریکہ کے تعلقات کم نہیں ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کو اپنی روزانہ کی نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ ہماری بھارت کے ساتھ عالمی تزویراتی جبکہ پاکستان کے ساتھ گہری شراکت داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ذہن میں یہ تعلقات ایک دوسرے کی قیمت پر جمع نہیں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے تعلق سے نہیں دیکھتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ تعلقات ناگزیر ہیں۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ "حقیقت یہ ہے کہ ہماری دونوں ممالک کے ساتھ شراکت داری ہے جس کی وجہ سے ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان لفظی گولہ باری نہیں دیکھنا چاہتے۔ امریکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعمیری بات چیت دیکھنا چاہتا ہے۔ ہمارے خیال میں یہ پاکستانی اور بھارتی عوام کے مفاد ہیں اور اس حوالے سے بہت سا کام دو طرفہ طور پر مل کر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "بلاشبہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اختلافات ہیں جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے امریکہ شراکت دار کے طور پر مدد کیلئے تیار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button