مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں عید کے دوران سڑک کے حادثات میں اچانک اضافہ

download (4)سرینگر: وادی کشمیر میں عیدالفطر کے بعد سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ یکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران داخل ہونے والے 60فیصدمریض سڑک حادثات کے متاثرین تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ رحجان نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ترقی کے بلندو بانگ دعوئوں کے بالکل برعکس ہے۔ یہ صورتحال مودی حکومت کے وعدوں اوردعوئوں کی اصل حقیقت کو ظاہر کرتی ہے اور کشمیریوں کو سڑکوں پر درپیش خطرات کی نشاندہی کرتی ہے۔معروف ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر اقبال سلیم نے تہواروں کے دوران حادثات میں اضافے سے خبردارکیا ہے۔ انہوں نے حفاظتی اقدامات خاص طوپرنوجوان کو ٹریفک ضوابط پر سختی سے عمل کرنے اور سواری کے دوران ہیلمٹ کے لازمی استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خاص طور پر عید جیسے تہواروں کے موقعوں پر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی اہمیت کو اجاگرکیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر کے شعبہ سرجری میں گزشتہ روز حیران کن طور پر 1155مریض آئے جن میں سے 56کو داخلے کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہاکہ ان کیسز میں ایک خاصی تعداد سڑک حادثات کے متاثرین تھے۔ ڈاکٹر سلیم نے کہاکہ یہ صورتحال ذاتی احتیاط اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ سڑک کے بنیادی ڈھانچے میں جامع بہتری کی ضرورت کا تقاضاکرتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button