مقبوضہ جموں و کشمیر

ہائی کورٹ نے پی ایس اے کے تحت دو افراد کی نظر بندی کالعدم قراردے دی

High Court Srinagar

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو افراد کی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طورپر رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس ونود چٹرجی کول نے زینہ پورہ شوپیاں کے صبور احمد شیرگوجری اور سنگری کالونی بارہمولہ کے مشتاق احمد گنائی کی نظربندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیااورانہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ متعلقہ ضلع مجسٹریٹس نے 27ستمبر2023اور29اپریل 2023کو دونوں کی نظربندی کے احکامات جاری کئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button