مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :میر واعظ عمر فاروق کاشعبہ تعلیم میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا

mirwaiz umerسرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ کشمیرمیں شعبہ تعلیم میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عصرحاضر کے تقاضوں سے نمٹٹے کیلئے کشمیری نوجوانوں کی فکری اور اخلاقی تربیت کی جاسکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ نے سرینگر کے علاقے سیکی ڈفر میں ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کے موقع پرنوجوانوں کو روایتی تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت دینے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں کو طلبا مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بناناچاہیے ۔میرواعظ نے تعلیمی نصاب میں اسلامی اور کشمیری ثقافتی اقدار کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیاتاکہ تعلیمی شعبے میںکامیابیوں کے ساتھ ساتھ طلبا کی ثقافتی شناخت کو بھی پروان چڑھایاجاسکے ۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں خواندگی کی شرح میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ برسوں میں مقبوضہ کشمیرمیں خواندگی کی شرح میں 10فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔میر واعظ نے دریائے جہلم میں گزشتہ روز ایک کشتی الٹنے سے سکول جانیوالے 5طلبہ سمیت 6افراد کے لقمہ اجل بننے پر افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے طویل عرصے سے دریاپر پل مکمل نہ ہونے پر بھارتی قابض انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button