بھارت

بی جے پی نے کجریوال کو جیل میں قتل کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے، رہنما عام آدمی پارٹی

download (7)نئی دلی: عام آدمی پارٹی کی رہنما آتشی نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ اور نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو جیل میں قتل کرنے کی سازش تیار کر لی گئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آتشی نے ایک بیان میں کہا کہ کجریوال ٹائپ 2ذیابطیس کے مریض ہیں اور بار بار درخواست کے باوجود انہیں انسولین نہیں دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کجریوال کو جیل میں رکھ کر آہستہ آہستہ موت کے منہ میں دھکیلنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ اپنی شوگر کی سطح کو کنٹرول رکھنے کیلئے روزانہ 54یونٹ انسولین لیتے ہیںاور یہی وجہ ہے کہ عدالت نے انہیں گھر کا بنا ہوا کھانا استعمال کرنے کی اجازت دی ہے لیکن انہیں جیل میں ایسی غذائیں فراہم کی جارہی ہیں جن کی ذیابطیس کے مریض کو اجازت نہیں ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button