بھارت

مودی حکومت کے بجٹ پر لوک سبھا میں اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی ، ایوان کی کارروائی دو بار معطل

protest in loksabhaنئی دلی:
بھارت میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں مودی حکومت کے بجٹ کے خلاف اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوبار معطل کرنا پڑی ۔
کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق لوک سبھا میں کانگریس پارٹی سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں نے مودی حکومت کے ساتویں بجٹ کے خلاف احتجاج کیا ۔ اس دوران لوک سبھامیں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ چرنجیت سنگھ چنی کی حکمران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ بٹو کے ساتھ جھگڑابھی ہوا۔حزب اختلاف کی ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اسپیکر نے ایوان کی کارروائی 30 منٹ کے لیے معطل کر دی۔دن دوبجے لوک سبھا کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو چرنجیت سنگھ نے ایوان سے خطاب شروع کیا اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی کسان لیڈروں سے ملاقات کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کسانوں کے مطالبات پورے کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔ چرنجیت سنگھ کے خطاب کے دوران لوک سبھا میں ایک بار پھر ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی جس پر اسپیکر کوایوان کی کارروائی ایک بار پھر معطل کرنا پڑی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button