بھارت

یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی

Rahul Ghandiنئی دلی:انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی بھارت پر حملہ آور ہے اور وہ اسکے نظریے اور دستور کو تباہ کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ کوئی عام الیکشن نہیں بلکہ دستور کو بچانے والے انتخابات ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے ہندی اور انگریزی زبان میں جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پارٹی کارکنوںکو تلقین کی کہ وہ عوام کو بتائیں کہ بی جے پی بھارت کے نظریے کو تباہ کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی بھارت کے نظریے کی مخالف ہے ۔ وہ ملکی دستور، جمہوری ڈھانچے اور الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں پر حملہ آور ہے ۔راہول گاندھی نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو بتائیں کہ بی جے پی بھارت پر حملہ آور ہے اور اسکے دستور اور نظریے کو تباہ کر رہی ہے ۔

کانگریس کے جنرل سیکرٹری جئے رام رمیش نے پارٹی کارکنوں کے نام راہول گاندھی کے ویڈیو پیغام کو ایکس پر منسلک کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس پیغام کا ضرور مشاہدہ کریں۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت کا جانا یقینی ہے اور اب ہمیں صرف چار جون تک انتظار کرنا ہے۔بھارت میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کیلئے انتخابی عمل آج سے شروع ہوا ۔ ووٹوں کی گنتی چار جون کو کی جائے گی۔ انتخابی عمل سات مراحل میں مکمل ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button