بھارت

بھارت : آئی ٹی کمپنی نے پارٹ ٹائم جاب کرنے پر3 سوملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا

images (5)نئی دلی 22 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت میں پارٹ ٹائم جاب کرنا آئی ٹی کمپنی کے ملازمین کا جرم بن گیاہے اور بیک وقت 3 سو ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ معروف آئی ٹی کمپنی وائپرو کے چیئرمین رشاد پریم جی نے پارٹ ٹائم جاب کرنے پر بیک وقت 300ملازمین کو دھوکا دینے کا الزام لگا کر نوکری سے فارغ کردیاہے۔ آئی ٹی کمپنی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ نوکری سے فارغ کیے گئے تمام ملازمین حریف کمپنی میں پارٹ ٹائم جاب کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹ ٹائم جاب کے حوالے سے اپنے حالیہ بیان پر قائم ہیں کہ یہ کمپنی کی سا لمیت کی مکمل خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارت میں پارٹ ٹائم جاب کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے بلکہ اس سے قبل بھی بھارت کی دوسری سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی نے بھی پارٹ ٹائم جاب پر باقاعدہ پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button