بھارت

بھارتی حکومت نے کسانوں کے احتجاج کو روکنے کے لیے پنجاب کی سرحد سیل کر دی

امرتسر:کسانوں کے مسلسل احتجاجی مظاہروں سے پریشان بھارتی حکام نے پنجاب کی سرحد کو تاتیانا اور سنگت پورہ کے مقام پر سیل کر دیاہے تاکہ کسانوں کو اوچنا، جنڈ میں مہاپنچایت میں شرکت سے روکا جا سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرحد کی بندش سے ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی جس سے مقامی لوگوں اور مسافروں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافر متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہوئے۔ پولیس سمیت بھارتی فورسز کی بھاری تعداد میں تعیناتی سے مقامی لوگوں، مسافروں اور کسانوں میں شدید غم وغصہ پایاجاتا۔ کسان رہنما جرنیل سنگھ نے ناکہ بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ایک پرامن مہاپنچایت کا منصوبہ بنایا تھا لیکن بی جے پی حکومت نے کسانوں کے اجتماع سے خوفزدہ ہو کرپنجاب کو ہریانہ سے ملانے والے تمام بڑے راستوں کو بند کر دیا ہے۔ ناکہ بندی سے علاقے میں ٹریفک کی روانی اور روزمرہ کی زندگی نمایاں طور پر متاثرہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button