مقبوضہ جموں و کشمیر

شیخ تجمل الاسلام کو کنٹرول لائن کے آرپار رہنماﺅں کا خراج عقیدت

اسلام آباد ، سرینگر 6 ستمبر (کے ایم ایس) پاکستان کی کابینہ کے ارکان، سیاسی شخصیات اور حریت رہنماو¿ں اور تنظیموں نے کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ تجمل الاسلام کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ شیخ تجمل الاسلام گزشتہ رات اسلام آباد پاکستان میں انتقال کرگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر کے بارے میں پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے ایک پیغام میں کہا کہ شیخ تجمل الاسلام کا انتقال جموں و کشمیر کے عوام کے لئے ایک اور افسوسناک خبر ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ کشمیرکاز کے لئے ایک توانا آواز تھے اورانہوں نے پوری زندگی اس کاز کی خدمت کی۔ انہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید تربی نے کہا کہ شیخ تجمل الاسلام کو تنازعہ کشمیرپر ایک اتھارٹی سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے کشمیر کے بارے میں مقامی اور بین الاقوامی کانفرنسوں کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ مقبوضہ جموں وکشمیر اور آزادکشمیر شاخ سے تعلق رکھنے والے حریت رہنماﺅں نے شیخ تجمل الاسلام کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔حریت رہنماﺅںآغا سید حسن الموسوی الصفوی ،جاوید احمد میر،شبیر احمد ڈار، محمد احسن انتو، محمد اقبال میر، وسیم احمد، عبدالاحد پرہ ، مختار احمد وازہ، یاسمین راجہ، زمرودہ حبیب، مفتی اعظم مفتی ناصرالاسلام، بار ایسوسی ایشن کے ایڈوکیٹ جی این شاہین،محمد فاروق رحمانی، غلام محمد صفی، محمود احمدساغر، سید اعجاز رحمانی، عبدالمتین، زاہد اشرف، عبدالمجیدمیر، منظوراحمد شاہ، تنویرالاسلام، الطاف احمد بٹ، شمیم شال، امتیاز وانی ،مشتاق احمد بٹ، عبدالمجید ملک ، قاضی عمران ، خالد شبیر،مشتاق الاسلام، عبدالحمید لون، جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور کئی دیگر نے اپنے بیانات میں کشمیر کاز کے لئے شیخ تجمل الاسلام کی خدمات پرانہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ حریت رہنماو¿ں نے کہا کہ مرحوم تجمل الاسلام ایک دانشور صحافی ،کشمیر کاز کے علمبرداراورایک شریف النفس انسان تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی تنازعہ کشمیر کے حل اورجموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے وقف کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ آرگنائزیش آف کشمیر کوئلیشن نے بھی شیخ تجمل الاسلام کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔ کوئلیشن کے رہنماﺅں پروفیسر نذیر احمد شال اور بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے ایک مشترکہ بیان میں شیخ تجمل الاسلام کو ایک بہادرسپاہی قرار دیا جنہوںنے بھارتی قبضے کو چیلنج کیا اور بھارتی مظالم کا سامنا کیا۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button