مقبوضہ جموں و کشمیر

انتظامیہ جامع مسجد میں نماز جمعہ سے روکنے کا سلسلہ بند ، میر وعظ کو رہا کرے، انجمن اوقات

jamiaسرینگر 05 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جامع مسجد سری نگر کی انجمن اوقاف نے کشمیر ی مسلمانوں کو تاریخی جامع مسجد ایک مرتبہ پھر نما جمعہ ادانہ کرنے دینے پر قابض بھارتی انتظامیہ کی مذمت کی ہے۔
انجمن اوقاف نے سرینگر میں ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیریوں مسلمانوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ اداکرنے سے مسلسل روکا جا رہا ہے جبکہ میر واعظ فاروق 4اگست2019سے گھرمیں نظر بند ہیں۔
انجمن نے کہا کہ انتظامیہ نماز جمعہ پر بار بار کی پابندیاں ختم اور میر واعظ کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کر ے تاکہ وہ معاشرتی و مذہبی فرائض ادا کر سکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button