انسانی حقوق

کل جماعتی حریت کانفرنس کا جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

dd603ef4-6ae2-426f-96c9-145243cb2c9dسرینگر05 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی جہنم نما جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند آزادی پسند رہنماو¿ں، کارکنوں اور نوجوانوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جیلوں میں طبی سمیت بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے اکثر نظر بند مختلف امراض کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی حکومت نظر بند وںکو بڑے پیمانے پر سیاسی انتظامیہ کا نشانہ بنا رہی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ نظر بندیوں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں ، کارکنوں اور عام نوجوانوں کے علاوہ علمائے دین ، طلباء، صحافی ، وکلا اور انسانی حقوق کے محافظ شامل ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button