کپواڑہ کی جیل میں نظربند 75سالہ محمد مقبول خان انتقال کرگئے


سرینگر28دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عدالت میں زیر التوا مقدمے کے ایک 75سالہ قیدی کی کپوارہ کی جیل میںموت ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ عدالت میں زیر التوا مقدمے کے قیدی75سالہ محمد مقبول خان منگل اور بدھ کی درمیانی رات کوشدید بیمار ہو ئے تو انہیں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ منتقل کیا گیا جہاں کچھ ہی دیر بعد اس کی موت ہو گئی۔محمد مقبول خان اگست 2022 سے ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ میں نظر بند تھے جبکہ ان کے تین بیٹے بھی تھانے میں درج اسی کیس میں نظربند ہیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: