مودی حکومت کی ناکام پالیسی نے عوام کو دوبارہ پتھر کے دور میں پہنچا دیا، خلیج ٹائمز
ابوظبی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں نے عوام کو گیس اور پیٹرول کے شدید بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پوری دنیا توانائی کے بحران کا شکار ہے، لیکن مودی سرکار کی دوغلی پالیسیوں نے بھارتی عوام کو دوبارہ پتھر کے دور میں واپس پہنچا دیا ہے۔یو اے ای کے جریدے خلیج ٹائمز نے نااہل مودی کی ناکام پالیسیوں کے بھارتی عوام پر پڑنے والے سنگین اثرات آشکار کردیے ہیں۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گیس کی قلت نے بھارت کے غریب طبقے کو دوبارہ لکڑی اور کوئلہ جلانے پر مجبور کر دیا ہے۔ بڑی تعداد میں بھارتی عوام گیس سے محروم ہیں جب کہ مارکیٹوں میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔ دوسری جانب مودی سرکار کی نااہلی اور بدانتظامی کے باعث بھارتی عوام پیٹرول کے حصول کے لیے طویل قطاروں میں لگنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نااہل مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث غریب بھارتی عوام کے لیے ایک وقت کے کھانے کے لیے چولہا جلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ مودی حکومت کی تمام تر توجہ ایران کے خلاف اسرائیل نواز پالیسیوں پر مرکوز رہی، جس کے باعث آج پورا بھارت گیس اور پیٹرول کے بحران سے دوچار ہے۔







