بھارت

اپوزیشن کو امیت شاہ کی تقریر سننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، راہول گاندھی

نئی دہلی: کانگریس کے رہنما اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیر داخلہ امیت شاہ کے "لیکچر” کو سننے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی بلکہ وہ احتجاج کرنے والے طلباء کے خلاف پولیس کی کارروائی پر جوابدہی چاہتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی کا یہ بیان امیت شاہ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا کہ حکومت پارلیمنٹ میں طلباءکے احتجاج سمیت تمام مسائل پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ راہول گاندھی نے ذرائع االاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرے ہوئے سوال کیا کہ طلباءکے خلاف پیلٹ گن سمیت طاقت کے استعمال کا حکم کس نے دیا تھا ، اس حوالے سے ذمہ داری کا تعین ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امیت شاہ نے فائرنگ کا حکم دیا تھا تو وہ قصوروار ہیں اور اگر انہوں نے نہیں دیا تھا تو پھر بھی وہی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ امیت شاہ میں ہمت نہیں ہے کہ وہ ایوان میں آسکے۔
انہوںنے کہ ہم امیت شاہ کی تقریر نہیںسننا چاہتے ،ہمیں ایک سادہ سی بات میں دلچسپی ہے کہ طلبہ کو گولی مارنے کا حکم کس نے دیا اور ایک طالب علم کو کس کے کہنے پر پیلٹ مار کر اندھا کیا گیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button