پاک بھارت جنگ
کرنل صوفیہ قریشی کے حوالے سے متنازعہ تبصرہ:بی جے پی وزیر کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم
بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہائیکورٹ نے کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں متنازعہ بیان پر بی جے پی وزیر وجئے شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی مسلمان کرنل صوفیہ قریشی نے پاک بھارت حالیہ لڑائی کے دوان فوجی ترجمان کے طور پر ذمہ داری اداکی اور ذرائع ابلاع کو بریفنگ دیتی رہی ۔ وجئے سنگھ نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دورن صوفیہ کو پاکستانیوں کی بہن قرار دیا تھاجس پر انکے خلاف بھارت میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔
مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے گزشتہ روز معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جئے سنگھ کے خلاف ہرحال میں ایف آئی آر ہونی چاہیے ۔ عدالت معالے کی آج پھر سماعت کرے گی۔KMS-



